اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي وزارت جنگ پنٹاگون نے کانگريس سے کہا ہےکہ وہ سن دوہزارپندرہ کے مالي بجٹ ميں پنٹاگون کے لئے مزيد بجٹ مختص کرے تاکہ ايٹمي ہتھياروں کي جديد کاري کي جاسکے ۔ واشنگٹن ايکزامينر ميگزين نے لکھا ہے کہ پنٹاگون کے سن دوہزار پندرہ کے بجٹ ميں امريکي فضائيہ کے بمبارطياروں کي تياري اور بيلسٹک ميزائيل بنانے کے لئے مزيد اضافہ کي درخواست کي گئي ہے ۔ سن دوہزار پندرہ کے بجٹ ميں اسي طرح ايٹمي وارہيڈ اور نئے ميزائيلوں کے لئے تازہ بجٹ کو مد نظر رکھاگيا ہے جس کے ذريعے ايٹمي ہتھياروں کي جديد کاري جاسکے گي ۔ امريکي کانگريس کے شعبہ بجٹ نے تخمينہ لگايا ہے کہ ايٹمي ہتھياروں کي جديدکاري کے لئے جو دوہزارتيئس تک جاري رہے گي تين سوپچپن ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ستمبرکے وسط ميں نشر ہونےوالي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ امريکا آئندہ تين عشرے ميں اپنے ايٹمي ہتھياروں کي جديد کاري کے لئے ايک ٹريلين ڈالر سے زيادہ خرچ کرنے کا پروگرام رکھتا ہے ۔امريکي اخبار نيويارک ٹائمز نے اس سلسلے ميں لکھا ہے کہ امريکي حکومت نے ميزائيلوں ، بمبارطياروں اور آبدوزوں کي جديد کاري کےلئے کنزاس سيٹي ميں ايک ايک بہت بڑےعلاقے پر نئي تنصيبات بنارکھي ہيں ۔
ايٹمي ہتھياروں کو کم کرنے کے تعلق سے امريکا اور روس کے درميان اسٹارٹ ٹو معاہدے کے باوجود امريکا کے ان اقدامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ امريکي حکومت اپنے ايٹمي ہتھياروں کي حفاظت اوران کي جديدکاري ميں لگي ہوئي ہے اور وہ اس سلسلے ميں يورپ ميں بھي اپنے ايٹمي ہتھياروں کےگوداموں کو جديدکاري کررہي ہے جہاں بي ايکسٹھ ايٹمي بم رکھے ہوئے ہيں ۔
.......
/169